شارجہ قرآنی کمپلیکس میں قاری عبدالباسط شعبے کا افتتاح

IQNA

 شارجہ قرآنی کمپلیکس میں قاری عبدالباسط شعبے کا افتتاح

17:33 - January 24, 2026
خبر کا کوڈ: 3519821
 «شیخ عبدالباسط عبدالصمد» شعبے کی افتتاحی تقریب میں حاکم شارجہ اور دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ویب سائٹ «العین»  کے مطابق شیخ سلطان بن محمد القاسمی، حاکمِ شارجہ، نے گزشتہ روز (۲ بہمن) قرآنی کمپلیکس شارجہ میں عظیم قاریِ قرآن شیخ عبدالباسط عبدالصمدؒ کے فرزندوں کا استقبال کیا۔

اس ملاقات کے دوران حاکمِ شارجہ نے شیخ عبدالباسط عبدالصمدؒ کے بلند مقام، کتابِ خدا کی خدمت اور اس کی تلاوت میں ان کی لازوال خدمات، سات قراتوں کی اجازت حاصل کرنے میں ان کی کامیابی، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں پر ان کے گہرے اثرات پر فخر کا اظہار کیا۔

دوسری جانب، شیخ عبدالباسط کے فرزندوں نے بھی حاکمِ شارجہ کا پرتپاک استقبال اور عظیم و ممتاز قرّاء کی تکریم پر شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر حاکمِ شارجہ نے قرآنی کمپلیکس شارجہ سے وابستہ مشاہیرِ قرّاء کے میوزیم میں شیخ عبدالباسط محمد عبدالصمدؒ سے متعلق آثار و متعلقات کے حصے کا افتتاح بھی کیا۔ اس حصے میں تصاویر اور ذاتی اشیاء کا ایک مجموعہ پیش کیا گیا ہے جو اس ممتاز مصری قاری کی بابرکت زندگی، علما، حکام اور عالمی شخصیات سے ان کی ملاقاتوں کی عکاسی کرتا ہے۔

اس ملاقات کے دوران ایک فلم بھی دکھائی گئی جس میں شیخ عبدالباسطؒ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، عالمِ قراءت میں ان کے سفر کے آغاز اور قرآنِ کریم کی خدمت میں ان کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔

اسی استقبال کے ضمن میں حاکمِ شارجہ نے اسمارٹ ایپلیکیشن «المعین» کا بھی افتتاح کیا۔ یہ ایک مکمل اور اسمارٹ مصحف ہے جو جدید ترین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، اور اس کا مقصد صارفین کو قرآنِ کریم کی تلاوت اور حفظ کے لیے ایک جدید اور تعاملی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ ایپلیکیشن عربی، انگریزی، فرانسیسی اور اردو زبانوں کی معاونت رکھتی ہے اور مختلف ڈیوائسز کے لیے الیکٹرانک اسٹورز میں دستیاب ہوگی، تاکہ دنیا بھر کے مختلف صارفین اس سے استفادہ کر سکیں۔

https://iqna.ir/fa/news/4329856

نظرات بینندگان
captcha